ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکارآئین کوتبدیل کرنے کی کوشش میں ہے؛اپنی سالگرہ پر مایاوتی نے لگایابی جے پی پر نشانہ،الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرسے انتخابات پرسوچے

سرکارآئین کوتبدیل کرنے کی کوشش میں ہے؛اپنی سالگرہ پر مایاوتی نے لگایابی جے پی پر نشانہ،الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرسے انتخابات پرسوچے

Mon, 15 Jan 2018 21:14:15    S.O. News Service

لکھنؤ،15؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر وی ایم کو لے کر سوال کیا کہ بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرانے میں گھبراہٹ کیوں ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہئے کیونکہ عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی آواز چاروں طرف سے اٹھنے لگی ہے۔مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ’ہر ہر مودی، گھر گھر مودی‘والے نریندر مودی جی اس بار گجرات میں باہر ہوتے ہوتے بچے ہیں۔گجرات میں اگر دلتوں کا 18سے 20 فیصد ووٹ ہوتا تو پھر وہ بچ نہیں پاتے۔مایاوتی نے مودی حکومت پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت آئین اور قانون کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ان کی حکومت کے وزیر کہتے ہیں کہ ملک کا آئین تبدیل کیاجائے گا، لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے بی جے پی کے لیڈر نرنکش ہو گئے ہیں۔اگر بی جے پی کے لوگ خود کو ایماندار اور دودھ کا دھلا مانتے ہیں تو پھر یہ لوگ آنے والے تمام انتخابات بیلٹ پیپر سے کروانے سے گھبراتے کیوں ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے، ورنہ ان کیلئے انتخابات کرانا خانہ پری کرنا ہوگا اور عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی آواز بھی اب چاروں طرف سے اٹھنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا امکان ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ لوک سبھا انتخابات بھی کروا سکتی ہے۔مایاوتی کی سالگرہ اس بار ’عوامی فلاحی دن‘کے طور پر منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنی زندگی پر مبنی کتاب کے 13ویں ایڈیشن’ میرے سنگھرشمی جیون اور بی ایس پی موومنٹ کا سفر نامہ‘جاری کیا۔اس کتاب کو ’بلیو بک‘کا نام دیا گیا ہے۔اس موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ بہوجن سماج پارٹی ملک کی ایسی پہلی پارٹی ہے جس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے فورا بعد ای وی ایم میں خرابی کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور بعد میں اس کے خلاف سپریم کورٹ بھی گئی۔نتیجے کے طور پر ای وی ایم میں جو کچھ بھی بہترہوا وہ بہوجن سماج پارٹی کی وجہ سے ہوا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے کانگریس اور بی جے پی نے ہر طبقے کو نقصان پہنچایا ہے۔آج ہر ریاست میں فرقہ وارانہ اور نسل پرستی کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔کانگریس اور بی جے پی’ چورچورموسیرے بھائی ‘ہیں۔امبیڈکروادی پارٹی بی ایس پی کو سرمایہ دارانہ سوچ والی پارٹیاں بڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتیں۔پہلے کانگریس اینڈ کمپنی اور اب بی جے پی اینڈ کمپنی ہمیں ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ انہیں راجیہ سبھا میں بولنے نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیا۔اسی طرح بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو بھی پریشان کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے وزیر قانون کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔مایاوتی نے کہا کہ ان کے استعفی سے لوگوں کو اب سمجھ آ گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مقامی بلدیاتی انتخابات میں انہیں بڑی کامیابی ملی۔


Share: